گلگت بلتستان

اللہ تعالیٰ تمام اسماعیلی بہن بھائیوں کو دائمی خوشیاں نصیب فرمائے اور انہیں ملک و قوم کی خدمت کے مزید مواقع عطا کرے۔شبیر میر

گلگت(سجی ڈیسک)تہنیتی پیغام: اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا کی پہلی سالگرہِ تخت نشینی
ترجمان نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان، شبیر میر نے شیعہ امامی اسماعیلی مسلمانوں کے روحانی پیشوا، جناب شاہ رحیم الحسینی کی تخت نشینی کی پہلی سالگرہ کے پرمسرت موقع پر دنیا بھر، بالخصوص پاکستان اور گلگت بلتستان میں مقیم اسماعیلی برادری کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
اپنے پیغام میں ترجمان نے اسماعیلی برادری کی امن پسندی، انسانی ہمدردی اور خطے کی سماجی و معاشی ترقی میں ان کے کلیدی کردار کو سراہا۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ جناب شاہ رحیم الحسینی کی متحرک قیادت میں یہ برادری مستقبل میں بھی گلگت بلتستان اور پورے ملک میں بھائی چارے، بین المذاہب ہم آہنگی اور خوشحالی کے فروغ کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھے گی۔
ترجمان نے کہا کہ اللہ تعالیٰ تمام اسماعیلی بہن بھائیوں کو دائمی خوشیاں نصیب فرمائے اور انہیں ملک و قوم کی خدمت کے مزید مواقع عطا کرے۔ آمین۔

Chief Minister Gilgit-Baltistan
Shabbir Mir Shina

متعلقہ مضامین

Back to top button