گلگت بلتستان

افغانستان میں شدت پسند عناصر کے ٹھکانوں پر کی جانے والی کامیاب اور ہدفی کارروائی پر پاک فضائیہ اور افواجِ پاکستان کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔غلام عباس

گلگت (سجی ڈیسک) نگران وزیر اطلاعات و انفارمیشن ٹیکنالوجی گلگت بلتستان غلام عباس نے افغانستان میں شدت پسند عناصر کے ٹھکانوں پر کی جانے والی کامیاب اور ہدفی کارروائی پر پاک فضائیہ اور افواجِ پاکستان کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اسے قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے بروقت اور فیصلہ کن اقدام قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ “آپریشن غضب الحق” کے تحت دہشتگردوں کے خلاف کی گئی مو¿ثر کارروائی نے واضح کر دیا ہے کہ پاکستان اپنی سرحدوں کے دفاع، خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ اور سکیورٹی فورسز نے اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت، جدید حکمتِ عملی اور بھرپور تیاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشتگرد عناصر کے ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا، جو قابلِ تحسین اور لائقِ فخر ہے۔ غلام عباس نے کہا کہ یہ کارروائی نہ صرف دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے غیرمتزلزل عزم کا اظہار ہے بلکہ اس سے دشمن کو واضح اور دوٹوک پیغام بھی ملا ہے کہ وطنِ عزیز کے خلاف کسی بھی سازش یا جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ قومی سلامتی کے معاملے پر پوری قوم متحد ہے اور اپنے بہادر جوانوں کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج ملک کے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں اور ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔ پاکستان کا دفاع مضبوط، منظم اور ناقابلِ تسخیر ہاتھوں میں ہے اور امن، استحکام اور عوام کے تحفظ کے لیے ہر ضروری اقدام جاری رکھا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button