گلگت بلتستان
چلاس کے کرنل فرخ اعجاز فرنٹیئر کور بلوچستان میں کوبرا ہیلی کاپٹر کے پائلٹ مقرر

چلاس کے کرنل فرخ اعجاز فرنٹیئر کور بلوچستان میں کوبرا ہیلی کاپٹر کے پائلٹ مقرر
چلاس (سجی ڈیسک ):چلاس کے سینئر صحافی شہاب الدین غوری کے مطابق چلاس کے رونئی پٹھان قبیلے سے تعلق رکھنے والے کرنل فرخ اعجاز پاکستان فرنٹیئر کور (ایف سی) بلوچستان میں کوبرا گن شپ ہیلی کاپٹر (AH-1 Cobra) کے پائلٹ کے طور پر خدمات سر انجام دیں گے۔ یہ تقرری علاقائی سطح پر فخر کا باعث بنی ہوگی، کیونکہ کرنل فرخ اعجاز اپنی پیشہ ورانہ قابلیت کی وجہ سے نمایاں ہیں۔
کرنل فرخ اعجاز مرحوم معروف ڈاکٹر اعجاز کے فرزند ہیں۔ میڈیا لینز ۔ وہ سابق چیئرمین بلدیہ چلاس اور مشہور پولو کھلاڑی افضل خان کے بھتیجے بھی ہیں۔ ان کی یہ تعیناتی فرنٹیئر کور بلوچستان کی ایوی ایشن یونٹ میں ہوئی ہے، جہاں کوبرا ہیلی کاپٹر حساس سیکیورٹی آپریشنز، انسداد دہشت گردی اور سرحدی تحفظ کے لیے استعمال ہوتا ہے۔



