حاجی فدا محمد ناشاد کا راولپنڈی میں تحریک اسلامی پاکستان کے سربراہ و نمائندہ ولیِ فقیہ علامہ ساجد علی نقوی سے ملاقات

راولپنڈی(سجی ڈیسک)سابق ڈپٹی چیف ایگزیکٹیو شمالی علاقہ جات و سابق سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے گلگت بلتستان اسمبلی حلقہ نمبر 9 ضلع سکردو حلقہ نمبر 3 کے امیدوار حاجی فدا محمد ناشاد نے راولپنڈی میں تحریک اسلامی پاکستان کے سربراہ و نمائندہ ولیِ فقیہ علامہ ساجد علی نقوی سے ملاقات کرتے ہوئے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات کے دوران گلگت بلتستان میں عنقریب ہونے والے بلدیاتی اور گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے بھی باتیں ہوئی۔لیکن ذیادہ مشاورت گلگت بلتستان کو پاکستان کا آئینی حصہ بنانے کی کوششوں کے حوالے سے رہی۔ حاجی ناشاد نے اس موقع پر گلگت بلتستان اسمبلی کی جانب سے منظور شدہ قراردادوں اور ملکی سطح کے دانشور اور حکومت پاکستان کے سابق مشیر وزارتِ امور خارجہ سرتاج عزیز کی سربراہی میں قائم شدہ کمیٹی کے سفارشات اور اُسی تواتر میں چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے جاری شدہ فیصلے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔ علامہ ساجد نقوی کی خواہش پر حاجی ناشاد نے سپریم کورٹ کے فہصلے کی کاپی انہیں فراہم کر دیا۔ علامہ ساجد نقوی نے اس موقع پر گلگت بلتستان میں موجود فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی فضا کو نیک شگون قرار دیا اور آنے والے انتخابات کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا، کہ بہت سارے مسائل سے گزرنے کے بعد اب کی مرتبہ میں توقع رکھتا ہوں کہ گلگت بلتستان کے لوگ قومی و ملی مسائل کا بہتر شعور اور تجربہ رکھنے والے نمائندوں کو آگے لانے کی کوشش کریں گے۔ ساتھ ہی انہوں نے نگران وزیر اعلی’ جسٹس یار محمد سمیت گلگت بلتستان کی کابینہ کے ارکان سے اس توقع کا اظہار کیا کہ انتخابات کے عمل کو شفاف، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ بنانے میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں کریں گے۔۔



