پاکستان

آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس (اگیگا) گلگت بلتستان کے چیئرمین علاوالدین نے سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن اور وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری سے اہم ملاقات

اسلام آباد(سجی ڈیسک)آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس (اگیگا) گلگت بلتستان کے چیئرمین علاوالدین نے سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن اور سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) شفیق الدین کے ہمراہ وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری سے اہم ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران گلگت بلتستان پولیس کے ان اہلکاروں کے معاملے پر تفصیلی گفتگو کی گئی جنہیں پُرامن احتجاج کے دوران نوکریوں سے فارغ کر دیا گیا تھا۔ چیئرمین اگیگا علاوالدین نے وزیر مملکت کو اس حوالے سے ایک تحریری اپیل بھی پیش کی، جس میں متاثرہ پولیس اہلکاروں کی بحالی اور ان کے خلاف جاری تادیبی کارروائیوں پر نظرثانی کی درخواست کی گئی۔

چیئرمین اگیگا نے موقف اختیار کیا کہ پُرامن احتجاج آئینی حق ہے اور محض احتجاج میں شرکت کی بنیاد پر ملازمتوں سے برطرفی ایک سخت اور ناانصافی پر مبنی اقدام ہے، جس سے متاثرہ اہلکاروں اور ان کے خاندانوں کو شدید معاشی اور ذہنی مشکلات کا سامنا ہے۔

وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے وفد کی بات غور سے سنی اور یقین دہانی کرائی کہ معاملے کا سنجیدگی سے جائزہ لیا جائے گا اور انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مناسب اقدام کیا جائے گا۔

اگیگا گلگت بلتستان نے امید ظاہر کی ہے کہ وفاقی حکومت کی مداخلت سے متاثرہ پولیس اہلکاروں کو ریلیف ملے گا اور ان کی بحالی ممکن ہو سکے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button