عثمان احمد، سیکرٹری اسکول ایجوکیشن گلگت بلتستان اور منیجنگ ڈائریکٹر نیٹکو، نے کراچی میں تعینات محکمہ واٹر اینڈ پاور اور نیٹکو کی ٹیموں کے ہمراہ کراچی بندرگاہ دورہ

کراچی(سجی ڈیسک)عثمان احمد، سیکرٹری اسکول ایجوکیشن گلگت بلتستان اور منیجنگ ڈائریکٹر نیٹکو، نے کراچی میں تعینات محکمہ واٹر اینڈ پاور اور نیٹکو کی ٹیموں کے ہمراہ دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد گلگت بلتستان کے عوام کے لیے وزیرِاعظم پاکستان کے خصوصی اقدام کے تحت فراہم کردہ سولر پینلز کی جاری ترسیل کے عمل کا جائزہ لینا تھا۔
دورے کے دوران انہوں نے بندرگاہ پر آپریشنل انتظامات کا تفصیلی معائنہ کیا اور محکمہ واٹر اینڈ پاور اور نیٹکو کی ٹیموں کی محنت، لگن اور عزم کو سراہا، جو ماہِ رمضان کے دوران کراچی میں قیام پذیر رہ کر ترسیلی عمل کو بروقت اور مؤثر بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ آپریشن کی رفتار مزید تیز کی جائے تاکہ رمضان المبارک کے اختتام سے قبل یہ عمل مکمل کیا جا سکے۔
مزید برآں، عثمان احمد نے چیف کلیکٹر کسٹمز، واجد علی سے بھی ملاقات کی تاکہ کنٹینرز کی کلیئرنس اور ترسیل میں درپیش رکاوٹوں کو دور کیا جا سکے۔ چیف کلیکٹر نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات جاری کیں تاکہ سولر پینلز کی گلگت بلتستان تک بلا تعطل ترسیل کو یقینی بنایا جا سکے۔
Chief Minister Gilgit-Baltistan
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan
Water & Power Department Gilgit baltistan
NATCO



