گلگت بلتستان

سابق صوبائی وزیر و سینئر رہنما پیپلز پارٹی گلگت بلتستان محترمہ ثوبیہ جے مقدم کی میزبانی میں اپنے حلقے کے عمائدین اور معززین کا ایک پروقار اجلاس

گلگت(سجی ڈیسک)آج مورخہ 22 فروری بروز اتوار،مقدم ہاؤس گلگت میں سابق صوبائی وزیر و سینئر رہنما پیپلز پارٹی گلگت بلتستان محترمہ ثوبیہ جے مقدم کی میزبانی میں اپنے حلقے کے عمائدین اور معززین کا ایک پروقار اجلاس منعقد ہوا۔
اس نشست میں پیپلز پارٹی گلگت۔بلتستان کے صوبائی صدر امجد حسین اور نائب صدر بشیر احمد خان نے خصوصی شرکت کی۔ حلقہ جی بی 15 دیامر-ون گوہر آباد کے عمائدین و نوجوانان نے آئندہ الیکشن 2026 کے حوالے سے اپنے نکات اور تجاویز پارٹی قیادت کے ساتھ شیئر کیں۔

صوبائی صدر کے ساتھ حلقے کے انتخابی امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ طویل مشاورت کے بعد ایک متفقہ حکمت عملی ترتیب دی گئی، جس پر تمام شرکاء نے اتفاق کرتے ہوئے متحد ہو کر آگے بڑھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

*جاری کردہ:
میڈیا کوآرڈینیٹر مقدم ہاؤس گلگت

متعلقہ مضامین

Back to top button