گلگت بلتستان
بورڈ آف ایلیمنٹری ایگزامینیشن گلگت بلتستان سالانہ امتحانات 2025 کے نتائج

گلگت(سجی ڈیسک)بورڈ آف ایلیمنٹری ایگزامینیشن گلگت بلتستان کے تحت سالانہ امتحانات 2025 برائے جماعت ہشتم کے عارضی نتائج کے مطابق گرلز ہائی اسکول جوٹیال گلگت کی طالبہ نایاب دختر نیت شاہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 757 نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔
تفصیلات کے مطابق نایاب کا رول نمبر 113716 ہے جبکہ انہوں نے 800 میں سے 757 نمبر حاصل کیے۔ ان کی اس نمایاں کامیابی پر اسکول انتظامیہ، اساتذہ، والدین اور اہلِ علاقہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے طالبہ کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
تعلیمی حلقوں کا کہنا ہے کہ نایاب کی یہ کامیابی محنت، لگن اور اساتذہ کی بہترین رہنمائی کا نتیجہ ہے اور امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ وہ آئندہ بھی تعلیمی میدان میں مزید کامیابیاں حاصل کریں گی۔



