سابق صوبائی وزیر داخلہ گلگت بلتستان شمس الحق لون اور ممبر گلگت بلتستان کونسل سید شبیہ الحسنین نے مرکزی جامع مسجد میں قائد ملت گلگت بلتستان آغا راحت حسین الحسینی سے ملاقات

گلگت(سجی ڈیسک)سابق صوبائی وزیر داخلہ گلگت بلتستان شمس الحق لون اور ممبر گلگت بلتستان کونسل سید شبیہ الحسنین نے مرکزی جامع مسجد میں قائد ملت گلگت بلتستان آغا راحت حسین الحسینی سے ملاقات کی۔اس موقع پر انہوں نے رہبرِ معظم سید علی خامنہ کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دلی تعزیت پیش کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کے عظیم رہنماؤں کی قربانیاں حق و صداقت کی جدوجہد اور ظلم کے خلاف مزاحمت کی روشن مثال ہیں اور ایسے سانحات پوری امت مسلمہ کو رنجیدہ کر دیتے ہیں اس موقع پر انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران اور ملتِ ایران کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں گلگت بلتستان کے عوام ایرانی قوم کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ یاد رہے کہ ضلع استور سے تعلق رکھنے والی یہ دوسری شخصیت ہے جو اہل سنت مکتب فکر سے تعلق رکھنے کے باوجود آغا راحت حسین الحسینی صاحب کے پاس جا کر تعزیت پیش کرنے پہنچی جس سے گلگت بلتستان میں بین المسالک ہم آہنگی بھائی چارے اور اتحاد کی خوبصورت روایت کا اظہار ہوتا۔



