اہم ترین خبر
متحدہ عرب امارات اور بحرین کا ایرانی حملوں پر ردعمل

عرب(سجی ڈیسک)متحدہ عرب امارات اور بحرین کا ایرانی حملوں پر ردعمل سامنے آ گیا ہے۔ بحرین نے کچھ تنصیبات کے نشانہ بننے کی تصدیق کرتے ہوئے ان حملوں کو ملک کی خودمختاری اور سلامتی کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
بحرین نے کہا ہے کہ ’غدارانہ حملوں‘ سے بحرین اور اس کے عوام کا تحفظ اور سلامتی خطرے میں پڑ گئی۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات نے کہا ہے کہ ایران نے بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا ہے اور اس کے دفاعی نظام نے کئی میزائلوں کو روک لیا ہے۔
اماراتی وزارت دفاع کے مطابق میزائل کا ایک ٹکڑا رہائشی علاقے میں گرنے سے ایک شخص کی ہلاکت بھی ہوئی ہے۔ وزارت نے حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ یو اے ای ایرانی حملوں کا جواب دینے کا پورا حق رکھتا ہے۔



