اہم ترین خبر

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہون۔یار محمد

نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حملے ناکام بنانے پر سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کیا۔ نگران وزیر اعلیٰ نے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے والے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ بہادر سپوتوں نے جان دے کر بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔ قوم کو اپنے بہادر بیٹوں پر ناز ہے۔ جام شہادت نوش کرنے والے جوان قوم کے ہیرو ہیں۔ شہداء کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یادرکھا جائے گا۔ نگران وزیر اعلیٰ نے کہاکہ پوری قوم کو اپنے بہادر افواج پر فخر ہے اور اپنے افواج کے ساتھ کھڑی ہیں۔

Chief Minister Gilgit-Baltistan

متعلقہ مضامین

Back to top button