گلگت بلتستان

شگر کے سابق رکن اسمبلی راجہ اعظم خان اسلامی تحریک پاکستان شامل

راولپنڈی(سجی ڈیسک)شگر کے سابق رکن اسمبلی راجہ اعظم خان اسلامی تحریک پاکستان شامل
قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی دامت برکاتہ کی رہائشگاہ پر گلگت بلتستان کے اہم شخصیات نے اسلامی تحریک پاکستان میں شمولیت اختیار کر لی، مرکزی سیکرٹری جنرل اسلامی تحریک پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی حفظہ اللہ اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ بھی شریک تھے مسلسل روابط سیاسی اقدامات کی اہم پیش رفت گلگت بلتستان کی اہم سیاسی شخصیت سینیئر رہنماء راجہ اعظم خان اسلامی تحریک پاکستان میں شامل ہوگئے قائد محترم کے دست مبارک سے تحریکی رومال پہنایا گیا، آمدہ انتخابات میں اسلامی تحریک پاکستان بھرپور حکمت عملی سے گلگت بلتستان کے آئینی و قانونی حقوق کی جدوجہد کی خاطر انتخابات میں حصہ لے گی، اس پر مسرت موقع پر گلگت بلتستان کی دیگر اہم شخصیات بھی براجمان تھیں آخر میں ملک و ملت کی سلامتی اور امن و امان کیلئے قائد محترم نے اجتماعی دعا بھی کروائی

متعلقہ مضامین

Back to top button