ضلعی پولیس گلگت نے سکیورٹی اور گشت کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے 14 آئی بیکس (۔ IBEX) اسکواڈز میں اضافہ کر دیا

گلگت (سجی ڈیسک): ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گلگت اسحاق حسین (پی ایس پی) کی خصوصی ہدایات پر ضلعی پولیس گلگت نے سکیورٹی اور گشت کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے 14 آئی بیکس (۔ IBEX) اسکواڈز میں اضافہ کر دیا گیا ہے ۔
یہ تمام اسکواڈز روزانہ رات 09:00 بجے سے صبح 05:00 بجے تک بازاروں اور عوامی مقامات پر مسلسل گشت کریں گے تاکہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے اور جرائم کی روک تھام کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔
گشت کرنے والے آئی بیکس اسکواڈز کی تفصیل درج ذیل ہے:
08 آئی بیکس اسکواڈز ہینزل سے جوٹیال تک سٹی میں گشت کریں گے۔
02 آئی بیکس اسکواڈز دنیور کے مختلف علاقوں میں گشت کریں گے۔
02 آئی بیکس اسکواڈز پڑی سے جگلوٹ تک گشت پر مامور ہوں گے۔
01 آئی بیکس اسکواڈ کے آئی یو کے حدود میں گشت کرے گا۔
01 آئی بیکس اسکواڈ نومل کے علاقے میں گشت کرے گا۔
ضلعی پولیس گلگت کے اس مؤثر اقدام سے جرائم میں مزید کمی آئے گی
جاری کردہ
ترجمان ڈسٹرکٹ پولیس گلگت
Gilgit-Baltistan Police
Gilgit Range Police
𝐒𝐃𝐏𝐎 𝐂𝐢𝐭𝐲 𝐂𝐢𝐫𝐜𝐥𝐞 𝐆𝐢𝐥𝐠𝐢𝐭
𝐒𝐃𝐏𝐎 𝐃𝐚𝐧𝐲𝐨𝐫𝐞 𝐂𝐢𝐫𝐜𝐥𝐞 𝐆𝐢𝐥𝐠𝐢𝐭
Sub Division Juglote Police



