مقامی انتظامیہ ان ایکشن بھیکاریوں کے خلاف کریک ڈاون درجنوں غیر مقامی بھیکاریوں کو پکڑ کرگلگت بدر کردئیے گئے

گلگت(نمائندہ خصوصی)AC / ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ گلگت کیپٹن(ر) عادل علی کے نگرانی میں سب ڈویژن گلگت میں پیشہ ور بھیکاریوں کے خلاف کریک ڈاون درجنوں غیر مقامی بھیکاریوں کو پکڑ کرگلگت بدر کردئے جو کہ شہر اور مضافات میں پناہ لئے ہوئے تھے ۔ جمعرات کے روز چھاپہ مار ٹیم نے کاروائیوں کے ذریعے پیشہ ور بھیکاری گزشتہ کئی مہینوں سے مختلف ہوٹلوں ،گیسٹ ہاوسز و دیگر جگہوں پر پناہ لئے ہوئے تھے دھر لئے اور انہیں تحصیل آفس پہنچادیا جہاں مسافر کوسٹر کے ذریعے پنجاب واپس بجوادیے گئے واضح رہے کہ عوامی شکایات پر اسسٹنٹ کمشنر گلگت نے نوٹس لیکر غیر مقامی بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاون کیلئے احکامات دئے تھے ۔ آج کی کاروائی اس سلسلے کی کڑی ہے۔اسسٹنٹ کمنشر نے ہوٹل مالکان کو سخت تنبیہ کرتے ہوئے احکامات دئےہیں کہ وہ آئیندہ ان پیشہ ور بھیکاریوں کو اپنے ہوٹلوں میں رہائش نہیں دیں گے بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی ۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ سب ڈویژن گلگت میں جہاں کہیں بھی پیشہ ور بھیکاری نظر آئیں گے ۔الفا کنٹرول روم نمبر 920724 ، واٹس ایپ نمبروں 03555555478 اور 03555554145 پر اطلاع دیں تاکہ فوری کاروائی کی جاسکے ۔ ضلعی انتظامیہ نے ہمیشہ عوامی مسائل کے حل کیلئے ترجیحی اقدامات کئے ہیں ۔



