گلگت بلتستان

سب ڈویژن جگلوٹ میں کچھ عرصے سے منافقت کا رجحان عروج پر ہے۔کچھ عناصر اپنی ذاتی دشمنیوں کو عوام کے کندھوں پر رکھ کر نبھانا چاہتے ہیں، عمران میر

جگلوٹ(سجی ڈیسک)عمران میر وائس چیئرمین Home and Rights International گلگت بلتستان امیدوار گلگت بلتستان اسمبلی، حلقہ نمبر 2 گلگت سب ڈویژن جگلوٹ میں کچھ عرصے سے منافقت کا رجحان عروج پر ہے۔کچھ عناصر اپنی ذاتی دشمنیوں کو عوام کے کندھوں پر رکھ کر نبھانا چاہتے ہیں، جبکہ کچھ لوگ اپنی دفن ہو چکی سیاست کو دوبارہ زندہ کرنے کے لیے منافقت اور انتشار کا سہارا لے رہے ہیں۔ ہم سب کو بخوبی علم ہے کہ کون کس مقصد کے تحت لوگوں کو بھڑکانے کی ناکام کوشش کر رہا ہے۔
یاد رکھنا چاہیے کہ جو شخص اپنے دم پر کھڑا نہیں ہو سکتا، وہ دوسروں کے سہارے بھی زیادہ دیر نہیں چل سکتا۔ سیاست کے لیے کردار، حوصلہ اور نیت کا مضبوط ہونا ضروری ہے۔
ہم نے کبھی منافقت، نفرت یا لڑاؤ اور حکومت کرو کی سیاست نہیں کی۔ ہم سیاست کو عبادت سمجھ کر کرتے ہیں۔ ہماری جدوجہد ہمیشہ علاقے کے امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے رہی ہے۔
ہم نے سب ڈویژن جگلوٹ میں:
معیاری تعلیم کے فروغ کی بات کی
کھیلوں کے ذریعے محبت، بھائی چارے اور یکجہتی کا پیغام دیا
نوجوانوں کو ہنر مند بنانے اور ہر فورم پر آگے بڑھانے کی کوشش کی
خواتین کو بااختیار بنانے، ہنر مند بنانے اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے عملی کردار ادا کیا
آئیے! ہم سب مل کر ذاتی مفادات اور منافقت کو دفن کریں، اور سب ڈویژن جگلوٹ کو امن، اتحاد اور ترقی کی راہ پر گامزن کریں۔
ہماری سیاست نفرت نہیں، خدمت ہے۔ ہماری منزل اقتدار نہیں، عوام کی بہتری ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button