گلگت بلتستان

چپورسن کے زلزلہ متاثرین کو درپیش مشکلات، بنیادی سہولیات کی کمی اور مزید امداد کی فوری ضرورت ہےہنزہ چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری

اسلام آباد (سجی ڈیسک)ہنزہ چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری
ہنزہ چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری
کی جانب سے محترمہ لورا رِیس (Laura Riis)، جو
کہ ڈنمارک سے تعلق رکھتی ہیں، کے اس قابلِ
تحسین انسانی اقدام کو خراجِ تحسین پیش کیا
جاتا ہے کہ انہوں نے پاکستان میں اپنی تعطیلات
منسوخ کر کے اپنے والد کے ہمراہ وادیٔ چپورسن کے
زلزلہ متاثرین کی امداد کے لیے عملی طور پر
خدمات سرانجام دیں۔
محترمہ لورا رِیس اور ان کے والد نے چپورسن کے
زلزلہ متاثرہ عوام کے لیے تقریباً 6 لاکھ روپے مالیت
کی نقد امداد اور کھانے پینے کی اشیاء فراہم کیں،
جو اس شدید سرد موسم میں متاثرہ خاندانوں کے
لیے نہایت قیمتی اور بروقت مدد ثابت ہوئیں۔
ہنزہ چیمبر اس بے لوث اور انسانیت دوست اقدام
پر محترمہ لورا رِیس اور ان کے اہلِ خانہ کا دل کی
گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہے اور اسے عالمی
سطح پر انسان دوستی کی ایک روشن مثال قرار
دیتا ہے۔
آج اس سلسلے میں اسلام آباد پریس کلب میں
ہنزہ چیمبر کے صدر مبارک حسین کے ہمراہ ایک
پریس کانفرنس منعقد کی گئی، جس میں
چپورسن کے زلزلہ متاثرین کو درپیش مشکلات،
بنیادی سہولیات کی کمی اور مزید امداد کی فوری
ضرورت کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا گیا۔
ہنزہ چیمبر اس موقع پر جناب جعفر علی بلتی کے
خصوصاً مشکور ہے، جنہوں نے اسلام آباد پریس
کلب میں پریس کانفرنس کے تمام انتظامات
نہایت احسن طریقے سے انجام دیے۔
اسی طرح ہنزہ چیمبر کے فارن ٹریڈ ڈائریکٹر، جناب
نظیم کی خدمات کو بھی سراہا جاتا ہے، جنہوں نے
محترمہ لورا رِیس کے ساتھ مؤثر liaison اور رابطہ
کاری میں اہم کردار ادا کیا، جس کے نتیجے میں یہ
امدادی سرگرمی ممکن ہو سکی۔
ہنزہ چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری
حکومتِ پاکستان، فلاحی اداروں اور عالمی برادری
سے اپیل کرتا ہے کہ وہ چپورسن کے زلزلہ متاثرین
کی بحالی اور امداد کے لیے مزید عملی اقدامات
کریں۔
جاری کردہ
ہنزہ چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری

متعلقہ مضامین

Back to top button