گلگت بلتستان

نگران وزیر داخلہ ساجد علی بیگ نے عوامی شکایات پر نیشنل ٹرانسپورٹ کارپوریشن (نیٹکو) کی ناقص سفری سہولیات کا نوٹس لے لیا۔

نگران

گلگت(سجی ڈیسک)نگراں وزیر داخلہ گلگت بلتستان نے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو محفوظ، معیاری اور باوقار سفری سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی غفلت یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے نیٹکو انتظامیہ کو ہدایت کی کہ فوری طور پر بس سروس کا جائزہ لیا جائے، شکایات کا ازالہ کیا جائے اور بہتری کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ذمہ دار افسران سے رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔

نگراں وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے حکومت سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے اور عوامی سہولیات کی فراہمی میں کوتاہی برتنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی

متعلقہ مضامین

Back to top button