گلگت بلتستان

نگراں وزیر داخلہ گلگت بلتستان ساجد علی بیگ نے گلگت میں غیر مقامی افراد کو مبینہ طور پر جعلی شناختی کارڈ، ڈومیسائل اور پاسپورٹ جاری کیے جانے سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کا سختی سے نوٹس لے

گلگت(سجی ڈیسک) نگراں وزیر داخلہ گلگت بلتستان ساجد علی بیگ نے گلگت میں غیر مقامی افراد کو مبینہ طور پر جعلی شناختی کارڈ، ڈومیسائل اور پاسپورٹ جاری کیے جانے سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کا سختی سے نوٹس لے لیا ہے۔
وزیر داخلہ نے متعلقہ اداروں کو فوری اور جامع تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ معاملے کی شفاف اور غیر جانبدار انکوائری یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی بھی سرکاری اہلکار یا متعلقہ فرد کی غفلت، ملی بھگت یا بدعنوانی ثابت ہوئی تو اس کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ساجد علی بیگ نے واضح کیا کہ گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق، شناخت اور وسائل کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور ایسے حساس معاملات میں زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت عوامی اعتماد کو ہر صورت برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے اور تحقیقات کی پیش رفت سے عوام کو آگاہ رکھا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button