گلگت بلتستان

جوتل منظر آباد کے عوام کا شاہراہ قراقرم پر احتجاجی دھرنا۔ دریائی کٹاؤ سے روکنے کیلئے اقدامات کرنے کا مطالبہ

گلگت(سجی ڈیسک)جوتل منظر آباد کے عوام کا شاہراہ قراقرم پر احتجاجی دھرنا۔ دریائی کٹاؤ سے روکنے کیلئے اقدامات کرنے کا مطالبہ ۔اس سلسلے میں عوام کا کہنا ہے کہ جوتل منظر آباد میں دریائی کٹاؤ نے غریب عوام کی زمین، فصلیں اور روزگار تباہ کر دیا ہے، مگر حکومت اور متعلقہ ادارے سالوں سے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ وزیرِ اعلیٰ کے ہنگامی احکامات کے باوجود کوئی عملی اقدام نہ ہونا مجرمانہ غفلت ہے۔ ہم حکومتِ پاکستان اور حکومتِ گلگت بلتستان کو سخت تنبیہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر جوتل میں حفاظتی بند تعمیر کر کے عوام کی اراضی کو تحفظ دیا جائے، ورنہ احتجاج مزید شدت اختیار کرے گا—جس کی تمام تر ذمہ داری حکمرانوں پر ہوگی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button