گلگت بلتستان

گلگت میں جعلی ڈومیسائل اسکینڈل کا انکشاف غیر مقامی افراد کو بڑے پیمانے پر گلگت کے ڈومیسائل جاری

گلگت(سجی ڈیسک)گلگت میں جعلی ڈومیسائل اسکینڈل کا انکشاف
غیر مقامی افراد کو بڑے پیمانے پر گلگت کے ڈومیسائل جاری کیے جانے پر مقامی آبادی میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ ذرائع کے مطابق ہزاروں جعلی ڈومیسائل غیر قانونی طور پر بعض نمبرداروں کے ذریعے تیار کیے گئے۔
اطلاعات کے مطابق گلگت کے مختلف اضلاع میں ڈسٹرکٹ ٹو ڈسٹرکٹ، حلقہ ٹو حلقہ اور حتیٰ کہ یونین کونسل کی سطح پر بھی جعلی ڈومیسائل بنائے گئے۔ الزام ہے کہ بعض نمبردار معمولی رشوت (تقریباً 100 روپے) کے عوض مہریں لگا کر یہ غیر قانونی ڈومیسائل جاری کرتے رہے، جو “نو مور نمبردار” پالیسی کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
عوام گلگت بلتستان نے مطالبہ کیا ہے کہ ملوث تمام نمبرداروں کی نمبرداری فوری طور پر منسوخ کی جائے، شفاف تحقیقات کر کے ذمہ دار عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے، تاکہ مقامی آبادی کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ سینیئر نائب صدر پی پی پی ضلع گلگت و چیئرمین دنیور یوتھ اینڈ سول سوسائٹی دنیور حلقہ نمبر تین حسین اکبر شاہ

متعلقہ مضامین

Back to top button