اہم ترین خبر
بلوچستان میں ہونے والا دہشت گردی کا بزدلانہ واقعہ قابلِ مذمت اور المناک ہے۔ حافظ حفیظ الرحمن

گلگت(سجی ڈیسک)بلوچستان میں ہونے والا دہشت گردی کا بزدلانہ واقعہ قابلِ مذمت اور المناک ہے۔ ایسے حملے پاکستان کی سلامتی اور استحکام کے خلاف ناپاک سازش ہیں۔
سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان اور مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر حافظ حفیظ الرحمن کا واضح پیغام ہے کہ پوری قوم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ہم بہادر جوانوں کی قربانیوں اور جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم سب متحد ہیں اور ملک کی حفاظت کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔



