سابق وزیراعلی و صوبائی صدر مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے تفصیلی ملاقات اہم پیشرفت

اسلام آباد(سجی ڈیسک)سابق وزیراعلی و صوبائی صدر مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی وفاقی وزیر منصوبہ بندی و مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ (ن) احسن اقبال سے تفصیلی ملاقات۔ملاقات میں گلگت بلتستان کے آمدہ الیکشن میں پارٹی ترجیحات،عوامی اعتماد کے حصول کیلئے لائحہ عمل،تعمیر و ترقی کے جاری منصوبوں اور گلگت بلتستان کے 24 حلقوں کے عوام کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے تعمیر ترقی اور خوشحالی کے نئی منصوبہ بندی اور قائد مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف کے آمدہ الیکشن عوام کے اعتماد سے دو تہائی اکثریت کے حصول کیلئے ترجیحات و منصوبہ بندی کے نکات پر غور کیا گیا۔گلگت بلتستان میں بجلی کے بحران کے حل،بے روزگاری میں کمی نظام میں اصلاحات اور ترقیاتی فنڈز کے کمی کے مسائل کو چلینج سمجھ کر حل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ملاقات میں بلتستان اور دیامر کے عوام دو بڑے منصوبے غواڑی 22 میگاواٹ اور تھک 4 میگاواٹ کے منصوبوں کو آنے والے پی ایس ڈی پی کی منصوبہ بندی میں شامل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ملاقات میں گلگت شہر کے عوام کیلئے پینے کے صاف پانی کے حصول میں مشکلات کو سامنے رکھتے ہوئے آنے والے پی ایس ڈی پی کی منصوبہ بندی میں گریٹر واٹر سپلائی کے منصوبے کو شامل کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ملاقات میں شگر، کھرمنگ،کتی شو،داریل،تانگیر اور نگر کے عوام کے مطالبات کو سامنے رکھتے ہوئے ٹاورز کی تنصیب کیلئے فنڈز کے بندوبست کرنے اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے زریعے عملدرآمد پر بھی اتفاق کیا گیا۔ملاقات میں گلگت بلتستان میں بجلی بحران کے خاتمے کیلئے 100 میگاواٹ سولر،ہینزل پاور پراجیکٹ نلتر 16 میگاواٹ،شعر تھنگ پاور پراجیکٹ اور ریجنل گریڈ کے میگا منصوبوں پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی اور ان منصوبوں کے کام، رفتار اور معیار پر بھرپور توجہ جاری رکھنے اور بروقت تکمیل کیلئے بھی مشاورت کی گئی۔ملاقات میں استور وی آر روڈ،شغر تھنک سے بوبن روڈ، گلگت غذر چترال روڈ،شاہراہ نگر اور گلگت سکردو روڈ کو مزید بہتر کرنے کے معاملات پر بھی گفتگو کی گئی۔اور جاری منصوبوں کی رفتار بڑھانے اور بروقت تکمیل کیلئے بھرپور توجہ سے ان منصوبوں کو آگے بڑھانے پر غور کیاگیا۔ملاقات میں سابق وزیر اعلی حافظ حفیظ الرحمن نے گلگت بلتستان کے عوام کیلئے 18 میگاواٹ سولر پینلز کے حصول اور فراہمی میں خصوصی توجہ دینے پر گلگت بلتستان کے عوام کی طرف سے خصوصی شکریہ ادا کیا۔ملاقات میں وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے گلگت بلتستان کے تمام کارکنوں کو اپنا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ کارکن الیکشن کی بھرپور تیاری کریں وفاقی حکومت 2015 سے 2020 تک تعمیر و ترقی میں۔جس طرح مالی مدد کی اس سے کئی گنا بڑھ کر گلگت بلتستان کے عوام کیلئے وسائل نچھاور کریں گے۔



