صوبائی سیکریٹری محکمہ مواصلات و تعمیرات عامہ سجاد حیدر کی زیر صدارت پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور بی اینڈ آر ڈویژن گلگت کے اے ڈی پی منصوبوں کا جائزہ اجلاس

گلگت(سجی ڈیسک)صوبائی سیکریٹری محکمہ مواصلات و تعمیرات عامہ سجاد حیدر کی زیر صدارت پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور بی اینڈ آر ڈویژن گلگت کے اے ڈی پی منصوبوں کا جائزہ اجلاس
صوبائی سیکریٹری برائے محکمہ مواصلات و تعمیرات عامہ سجاد حیدر کی زیر صدارت پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور بی اینڈ آر ڈویژن گلگت کے اے ڈی پی منصوبوں سے متعلق ایک اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس کے دوران واٹر سپلائی سے متعلق تمام اسکیموں کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا اور انہیں زیر بحث لایا گیا۔ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری منصوبوں کی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔*
مزید برآں، بی اینڈ آر ڈویژن کی اُن اسکیموں کا بھی جائزہ لیا گیا جو فنڈز کی کمی کے باعث مقررہ اہداف حاصل نہیں کر سکیں۔صوبائی سیکریٹری نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ایسی اسکیموں کو ٹریک پر لانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں اور انہیں مقررہ اہداف کے مطابق مکمل کرنے کو یقینی بنایا جائے۔
اجلاس میں منصوبوں کی بروقت تکمیل، مؤثر نگرانی اور عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے ترقیاتی عمل کو تیز کرنے پر بھی زور دیا گیا۔
Chief Minister Gilgit-Baltistan
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan
Communication and Works Department



