سیاست اور معیشت

قیادت میں شیعہ امامی اسماعیلی برادری گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں امن، رواداری، خیر سگالی، بھائی چارے، ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔غلام عباس

گلگت(سجی ڈیسک)نگران صوبائی وزیر اطلاعات، نشریات و انفارمیشن ٹیکنالوجی گلگت بلتستان غلام عباس نے دنیا بھر کے شیعہ امامی اسماعیلی مسلمانوں کے روحانی پیشوا، ہز ہائنس شاہ رحیم الحسینی کی امامت کی پہلی سالگرہ کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنے تہنیتی پیغام میں نگران وزیر نے کہا کہ ہز ہائنس شاہ رحیم الحسینی کی متحرک اور بصیرت افروز قیادت میں شیعہ امامی اسماعیلی برادری آئندہ بھی گلگت بلتستان اور پورے ملک میں بھائی چارے، بین المذاہب ہم آہنگی، امن اور خوشحالی کے فروغ کے لیے اپنی مثبت کاوشیں جاری رکھے گی۔

غلام عباس نے کہا کہ شاہ رحیم الحسینی کی قیادت میں شیعہ امامی اسماعیلی برادری گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں امن، رواداری، خیر سگالی، بھائی چارے، ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہز ہائنس پرنس رحیم الحسینی اپنے عظیم والد، ہز ہائنس پرنس کریم آغا خان چہارم کے فلاحی مشن کو نہ صرف کامیابی سے آگے بڑھائیں گے بلکہ جدید دور کے تقاضوں کے مطابق فلاحی خدمات کے دائرہ کار کو مزید وسعت دیں گے۔

Chief Minister Gilgit-Baltistan
Ghulam Abbas Khaksar
Information Technology Dept. Gilgit-Baltistan

Back to top button