مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان میں بڑی پیش رفت، پارٹی کے اندرونی اختلافات ختم

اسلام آباد(سجی ڈیسک)مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان میں بڑی پیش رفت، پارٹی کے اندرونی اختلافات ختم
مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان کے تمام گروپس کا آئندہ انتخابات میں متحد ہو کر آگے بڑھنے کا فیصلہ
وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کی زیر صدارت اہم اجلاس حافظ حفیظ الرحمٰن گروپ اور اکبر تابان، محمد انور گروپ میں اتفاق
مسلم لیگ (ن) ایک ہے، نواز شریف کی قیادت میں متحد ہو کر الیکشن لڑیں گے، وفاقی وزیر امیر مقام
پارٹی ٹکٹ میرٹ پر دیے جائیں گے، اختلافات کا مکمل خاتمہ ہو چکا، وفاقی وزیر امیر مقام
میں خود کو گلگت بلتستان کی پارٹی ٹیم کا حصہ سمجھتا ہوں، وفاقی وزیر امیر مقام
ہم ایک صفحے پر ہیں اور نواز شریف کے وژن کے ساتھ آگے بڑھیں گے، صدر مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن
ہمارے دل صاف ہیں، ہم مکمل اتفاق اور اتحاد کے ساتھ ایک ہیں، جنرل سیکرٹری اکبر تابان
مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان اجلاس میں سابق وزیر محمد انور اور پارٹی رہنماؤں کی بڑی تعداد کی شرکت
اجلاس سے قبل انجینئر امیر مقام کی دونوں فریقین سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں بھی کیں
اجلاس کے بعد دونوں گروپوں نے وفاقی وزیر امیر مقام کے کہنے پر ایک دوسرے کو گلے لگا دیا


