گلگت بلتستان

چپورسن میں ازسرِنو جیالوجیکل سروے ناگزیر ہے، رانی عتیقہ

ہنزہ(سجی ڈیسک)چپورسن میں ازسرِنو جیالوجیکل سروے ناگزیر ہے، رانی عتیق
سابق رکن اسمبلی رانی عتیقہ نے چپورسن میں زلزلہ متاثرین کی بحالی کے لیے پاک فوج، آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک، صوبائی حکومت، ضلعی انتظامیہ اور دیگر اداروں کی جانب سے کیے گئے اقدامات اور سرگرمیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چپورسن وادی میں ازسرِنو جیالوجیکل سروے کرانے کی اشد ضرورت ہے، کیونکہ یہ کوئی ایک دن کا واقعہ یا حادثہ نہیں بلکہ وادی کے عوام طویل عرصے سے مسلسل خوف کے سائے میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
رانی عتیقہ کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی سطح کے ماہرین اور جیالوجیکل سروے آف پاکستان کی خصوصی ٹیم چپورسن بھیج کر زمینی حقائق اور وجوہات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے۔ محض آفت زدہ علاقہ قرار دے کر نوٹیفکیشن جاری کرنے سے متاثرین اور اہلِ چپورسن کے دکھ اور مشکلات کم نہیں ہو سکتیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ چپورسن وادی جغرافیائی، ماحولیاتی اور دفاعی لحاظ سے غیر معمولی اہمیت کی حامل ہے، لہٰذا نگران حکومت فوری طور پر وہاں بحالی کے کاموں کے لیے ایمرجنسی نافذ کرے اور مقامی کمیونٹی کو اعتماد میں لے کر بحالی کی سرگرمیوں کا آغاز کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button