گلگت بلتستان

ترجمان نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا بلوچستان میں دہشت گردانہ حملوں کی مذمت، سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

گلگت(سجی ڈیسک)ترجمان نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان شبیر میر نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے بزدلانہ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے اور ہمیں اپنے محافظوں پر فخر ہے۔ انہوں نے ان حملوں کو ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پیشہ ورانہ مہارت کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔
شبیر میر نے اپنے بیان میں کہا کہ جام شہادت نوش کرنے والے جوان قوم کے اصل ہیرو ہیں جن کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان بہادر سپوتوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر بھارت کے زیرِ سرپرستی چلنے والے دہشت گردوں کے ناپاک اور مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیا ہے۔
ترجمان نے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف برسرِ پیکار جوانوں کو سلام پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک دشمن عناصر کے عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونے دیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وطن عزیز کی حفاظت کے لیے دی جانے والی یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور پوری قوم اپنے شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button