دنیور چیمپئن لیگ سیزن 3 کا کامیاب انعقاد، طوفان ایف سی چیمپئن قرار
دنیور چیمپئن لیگ سیزن 3 کا کامیاب انعقاد، طوفان ایف سی چیمپئن قرار

دنیور (سجی ڈیسک)دنیور چیمپئن لیگ سیزن 3 کا گرینڈ فائنل دنیور پولو گراؤنڈ میں کھیلا گیا، جہاں فٹبال کے شائقین کو ایک سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ فائنل میچ طوفان ایف سی اور الحجت ایف سی کے درمیان ہوا جس میں طوفان ایف سی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک کے مقابلے میں 3 گول سے کامیابی حاصل کی اور ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
میچ کے دوران دونوں ٹیموں نے بھرپور کھیل پیش کیا، تاہم طوفان ایف سی کی بہتر حکمتِ عملی اور مضبوط دفاع نے الحجت ایف سی کو واپسی کا موقع نہ دیا۔
فائنل میچ کے میرِ محفل اور امیدوار برائے جی بی ایل اے تھری ذوالفقار علی تتو تھے، جبکہ مہمان خصوصی مہمانِ خصوصی کاظم رضا، سی ای او Axionix-X اور دیگر معزز شخصیات نے تقریب میں شرکت کی اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔
میچ کے اختتام پر منعقدہ انعامی تقریب میں
ونر ٹیم طوفان ایف سی کو 50 ہزار روپے نقد انعام اور چیمپئن ٹرافی جبکہ
رنر اپ ٹیم الحجت ایف سی کو 25 ہزار روپے نقد انعام اور رنر اپ ٹرافی دی گئی۔
دنیور چیمپئن لیگ کے کامیاب انعقاد پر علاقے کے کھیلوں سے وابستہ حلقوں نے منتظمین کی کاوشوں کو سراہا اور نوجوانوں کے لیے ایسے ایونٹس کے تسلسل پر زور دیا۔

