اہم ترین خبر

ایس پی گلگت کا حکم ضلع بھر میں داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کا عمل مزید سخت کر دیا گیا

گلگت (پ۔ر): ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گلگت اسحاق حسین (پی ایس پی) کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کا عمل مزید سخت کر دیا گیا ہے۔
اسی سلسلے میں ایس ڈی پی او جگلوٹ سرکل گلگت امجد علی کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ جگلوٹ ولی اللہ اور ان کی ٹیم نے دوران ناکہ بندی ایک گاڑی نمبری MNB-9553 کو مشکوک جان کر روک کر تلاشی لی۔ تلاشی کے دوران مذکورہ جیپ گاڑی سے غیر قانونی تعمیراتی لکڑی برآمد ہوئی۔

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کے ڈرائیور سیف الرحمن ولد بنات گل سکنہ گونر فارم چلاس، ضلع دیامر کو گرفتار کر کے تھانہ جگلوٹ منتقل کر دیا، جہاں ملزم کے خلاف مقدمہ علت نمبر 12/026 بجرم B(2)41 ایکٹ جنگلات مجریہ 1947 کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ضلعی پولیس گلگت غیر قانونی لکڑی کی ترسیل میں ملوث عناصر کے خلاف سخت اور بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھے گی۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button